شلوار کا ناپاک حصہ دھوئے یا پوری شلوار؟
سوال
اگر شلوار پر پیشاب کے قطرے لگ جائیں تو کیا پوری شلوار دھوئیں گے یا وہ حصہ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں شلوار کا صرف وہ حصہ دھویا جائے گا جس پر پیشاب کے قطرے لگے ہوں، پوری شلوار دھونا لازم نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 327):
"(وغسل طرف ثوب) أو بدن (أصابت نجاسة محلاً منه". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106201001
تاریخ18-02-2020

