بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رضاعت سے متعلق ایک مسئلہ

سوال

دو بہنیں تھیں، ان میں سے ایک بہن نے دوسری بہن کے بیٹے کو دودھ دیا اپنی چھاتی سے، جس سے وہ رضاعی بھائی  بن گیا دوسری بہن کے بیٹوں کے لیے تو  اب اگر یہ دوسری بہن کے بیٹے کی شادی پہلے والی بہن کی بیٹی سے ہو تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں  پہلی بہن کے جس بیٹے نے دوسری بہن  کا دودھ پیا ہے اس بیٹے کا تو دوسری بہن کی کسی بیٹی سے نکاح نہیں ہوسکتا، البتہ دوسری بہن کے بیٹے بیٹیوں کا پہلی بہن کے باقی (جس نے دودھ پیا اس کے علاوہ )بیٹے بیٹیوں کے ساتھ نکاح جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200948
تاریخ17-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں