بصارت میں اضافہ کا وظیفہ
سوال
میری ایک آنکھ کی نظر کم زور ہے ، مجھے کوئی وظیفہ بتادیں!
جواب
ہر فرض نماز کے بعد "یَانُوْر" (گیارہ مرتبہ)اور سورہ ق کی آیت 22: {فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْد} (سات مرتبہ) انگلیوں کے سروں پر دم کرکے آنکھوں پر ملیں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200945
تاریخ17-02-2020

