سیہہ کھانے کا حکم
سوال
کسی شخص کو علم ہو یا علم نہ ہو اور وہ حرام جانور کھا لے تو کفارہ کیا ہوگاو مثلاً لمبے کانٹوں والی سیہہ کھالی؟
جواب
احناف کے نزدیک سیہہ کھانا شرعاً ناجائز ہے۔ لہذا اگر کوئی شخص حرام جانوروں میں سے کوئی جانور کھالے تو اس پر توبہ واستغفار لازم ہے، آئندہ کے لیے اپنے اس فعل سے اجتناب کرے۔
البتہ یہ یاد رہے کہ جو چیزیں قطعی حرام ہیں اگر کوئی شخص ان حرام چیزوں کوحرمت کا علم ہونے کے باجودعمداً حلال جان کر کھائے گا تو دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائے گا، ایسے شخص پر تجدیدِ ایمان اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدیدِ نکاح بھی دونوں لازم ہوں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

