دوڑ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا
سوال
کیا دوڑ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر دوڑ لگالے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
جواب
دوڑ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ وضو تب ٹوٹتا ہے جب جسم سے کوئی نجاست نکلے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200911
تاریخ16-02-2020

