بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام کی نماز فاسد ہوجائے توحکم

سوال

اگر امام کی نماز خراب ہوگئی اور اس نے پوری ادا کر دی،وہ خود تو لوٹائے گا۔مقتدیوں کا کیا ہوگا؟کیا سارے لوٹائیں گے؟سارے مقتدی یاد نہیں کہ کون کون تھا؟

جواب

اگر کسی وجہ سے امام کی نماز فاسد ہوگئی تو تمام مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہوجائے گی، سب پر نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا ،تنہا امام کے لوٹانے سے مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی، اگر مقتدی چلے گئے ہیں تو اگلی نمازوں میں اعلان کردے کہ فلاں وقت کی نماز لوٹالیں اور ممکنہ حد تک سب کو اطلاع کی کوشش کرے ، اس  کے بعد بھی جن تک اطلاع نہ پہنچ سکے وہ معذور ہیں آخرت میں مؤاخذہ نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200899
تاریخ16-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں