فجر کی قضا نماز اشراق کے ساتھ پڑھنا
سوال
فجر کی قضا نماز اشراق کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
جی! پڑھ سکتے ہیں۔ فجر پہلے پڑھیں، پھر اشراق، اگر اسی دن کی قضا نماز ہے تو فجر کی فرض نماز کے ساتھ سنتیں بھی ادا کرنی ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200864
تاریخ16-02-2020

