بیوی مباشرت میں ساتھ نہ دے تو کیا کرے؟
سوال
زنا سے توبہ کے باوجود دوبارہ اس کے لیے بے قرار رہتا ہوں، بیوی مباشرت میں ساتھ نہیں دیتی اور ناپاکی محسوس کرتی ہے، طلب پوری نہیں کر پاتا کیا کروں?
جواب
اللہ تعالی سے اپنی توبہ پر استقامت مانگتے رہیں اور بیوی کو پیار محبت سے،سمجھا بجھا کر اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کریں، اس کے باوجود اگر مسئلہ حل نہ ہو اور بیک وقت دو بیویوں کے مالی اور جسمانی حقوق ادا کرنے اور ان کے درمیان عدل پر قادر ہیں تو شرعاً دوسری شادی کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

