نوجوان لڑکے کا خواب میں رسول اللہ ﷺ کے قدم مبارک دبانا
سوال
میری اسٹوڈنٹ کے بھائی نے خواب دیکھا جو تقریباً چودہ پندرہ سال کا ہے، خواب جمعہ کے دن کی فجر کو دیکھا تھا، اس نے دیکھا کہ حضور ﷺ کے پیٹ سے قدموں تک کا حصہ ہے اور وہ لڑکا ان کے پاؤں مبارک دبا رہا ہے اور ساتھ ہی صحابہ کرام بھی ہیں اور حضور ﷺ فرمارہے ہیں کہ ابھی ہم مسجد بنائیں گے!
جواب
اس بچے کو دینی تعلیم پڑھائیں ، اللہ تعالیٰ اس سے دین کا کام لیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200854
تاریخ15-02-2020

