زیرِ ناف بال کتنے عرصے تک چھوڑ سکتے ہیں؟
سوال
زیرِ ناف بال کتنے ہوں کہ نماز ہوسکتی ہے؟
جواب
زیرِ ناف بالوں کی صفائی امورِفطرت میں سے ہے، نماز ہونے یا نہ ہونے کا اس سے تعلق نہیں ہے۔
مستحب یہ ہےکہ ہر ہفتے میں جمعہ کے دن جسمانی اصلاح و صفائی کا یہ کام کیا جائے، دو ہفتوں میں ایک بار کرنا جائز ہے اور آخری حد 40 دن تک کی ہے، چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی اور گناہ کا باعث ہے، تاہم اس حالت میں نماز کی دیگر شرائط (مثلاً طہارت وغیرہ) کا لحاظ رکھتے ہوئے جو نماز ادا کی جائے گی وہ ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

