بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دانے نکل آنے کی صورت میں دانوں پر قرآن کی آیت یا کوئی دعا وغیرہ پڑھ کر دم کرنے کا حکم

سوال

اگر کسی بچے کے دانے نکل آئیں جیسے کہ خسرا وغیرہ میں دانے نکل آتے ہیں، تو کیا ہم ان دانوں پر قرآن کی کوئی آیت پڑھ کر دم کرسکتے ہیں یا نہیں؟ مجھ سے کسی نے یہ کہا ہے کہ دانوں پر دم نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی دعا پڑھ سکتے ہیں۔ راہ نمائی فرمائیں۔ 

جواب

جسم پر دانے نکل آنے کی صورت میں دانوں پر قرآنِ کریم  کی کوئی آیت یا کوئی دعا وغیرہ پڑھ کر دم کرنا جائز ہے، اس میں شرعاً  کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200826
تاریخ15-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں