زوجین کی باہمی ناچاقی
سوال
میری بیوی اپنی امی کے گھر چلی گئی بغیر بتائے، پہلے بھی 7 دفعہ گئی ہے۔ اور میری امی سے بدتمیزی کرکے گئی ہے، اور فون پر بھی بدتمیزی کی۔ میں نے ساس سے کہا: اس کو بھیج دیں تو وہ غلط بات پر اپنی بیٹی کو سپورٹ کررہی ہیں، میں کیا کروں؟
جواب
آپ گھر بسانے کی کوشش کرتے رہیں، حکمت سے سمجھائیں اور اس سلسلے میں خاندان کے کسی سمجھ دار بڑے سے بات کریں اور ان کے ذریعہ مسئلہ حل کرائیں۔ نیز خود بھی نیک لوگوں کے ماحول میں جڑیں اور اپنی بیوی کو بھی نیک ماحول فراہم کرنے کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

