جنازے کی تکبیرات میں ہاتھ اٹھالیے
سوال
جنازہ میں ہر تکبیر پر ہاتھ اٹھا لیے تو کیا حکم ہے؟
جواب
جنازے کی پہلی تکبیر کے بعد تین تکبیرات میں ہاتھ نہ اٹھانا بہتر ہے، اگر اٹھالیے تب بھی نماز ہوجائے گی۔
"وهو سنة قیام له قرار فیه ذکر مسنون فیضع حالة الثناء، وفي القنوت و تکبیرات الجنائز". ( الدر المختارمع الرد)
"فیعتمد في حالة القنوت و صلاة الجنازة". (الهداية) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200799
تاریخ15-02-2020

