نکاح کے لیے لڑکی کے نام زمین یا مکان کرنے کا مطالبہ کرنا
سوال
ایک جگہ رشتے کی بات چل رہی ہے، لیکن لڑکی والوں کی طرف سے اصرار ہے کہ پہلے کوئی زمین یا مکان لڑکی کے نام کریں، پھر نکاح کریں گے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب
اگر لڑکی والے مہر کے طور پر لڑکے سے مکان یا زمین کا مطالبہ کررہے ہیں تو یہ درست ہے، اگر لڑکے والے اس پر راضی نہیں ہیں تو کسی اور مہر پر لڑکی والوں کو راضی کرلیں، بصورتِ دیگر ان کو یہ حق ہے کہ وہ نکاح نہ کریں،اور اگر لڑکی والوں کا مطالبہ مہر کے علاوہ ہو تو انہیں یہ حق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

