بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گرافکس ڈیزائننگ کی کمائی کا حکم

سوال

میں گرافکس ڈیزائننگ کے ذریعے مختلف ڈیزائن بنا کر ویب سائٹ پر فروخت کرتا ہوں،  اس میں کوئی بھی جان دار کی تصویر نہیں ہوگی،  اس میں صرف ڈیزائننگ ہی ہوگی  تو  کیا ایسی کمائی حلال ہوگی یا نہیں؟ برائے مہربانی تفصیل سے وضاحت کر دیں!

جواب

اگر آپ گرافکس ڈیزائننگ میں کسی جان دار کی تصویر شامل نہ کریں اور بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی نہ ہو تو گرافکس ڈیزائننگ کے ذریعہ کمائی گئی رقم حلال ہوگی بشرطیکہ عقد میں کوئی خلافِ شرع شرط شامل نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144106200751
تاریخ13-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں