غیر مسلم کی شادی کرانا
سوال
کسی مسلمان کا غیر مسلموں کی شادی کرانا کیسا ہے؟
جواب
شادی کرانا اس معنی میں کہ رشتے کے انتخاب میں اس کی مدد کی جائے، "معاشرت" کا حصہ ہے، اور عام غیر مسلموں سے معاشرتی تعلقات جائز ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی ذمی یا معاہد ضرورت مند ہو تو شادی کے لیے (صدقاتِ واجبہ کے علاوہ مد سے) اس کی مالی معاونت بھی کی جاسکتی ہے، تاہم غیر مسلموں کی مذہبی تقریب میں شرکت درست نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200733
تاریخ13-02-2020

