بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل کے بعد وضو کا حکم / ایام گزرنے کے بعد غیر ضروری بالوں کی صفائی کے بعد ایک غسل ہوگا یا دو؟

سوال

1-  پیریڈ کے بعد زیرِ ناف بالوں کی صفائی کرکے ایک ہی دفعہ غسل کافی ہے یا دو الگ الگ غسل کرنا لازمی ہیں؟

2-  نہانے کے بعد غسل کرکے نماز ادا کی جاسکتی ہے یا وضو بنانا ضروری ہے؟

جواب

1- ایک ہی غسل کافی ہے۔

2-غسل کے بعد  نماز کے لیے وضو کرنا لازم نہیں، غسل کا سنت طریقہ یہ ہے کہ غسل سے پہلے استنجا کرکے اور جسم سے ظاہری ناپاکی دور کرکےپہلے وضو کیا جائے، پھر سر پر پانی ڈالا جائے، پھر دائیں کاندھے، پھر بائیں کاندھے پر۔ غسل کے بعد وضو کو ضروری سمجھنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200713
تاریخ12-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں