بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مچھر مار برقی آلہ مسجد میں نصب کرنا

سوال

مسجد میں مچھر مار الیکٹرک مشین لگانا جائز ہے؟حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

مچھر  وغیرہ مارنے کا  برقی آلہ جو مساجد دفاتر وغیرہ جگہوں پر استعمال ہوتا ہے اس آلےمیں بجلی ہوتی ہے، آگ نہیں ہوتی،  حدیث میں آگ سے جلا کر کسی چیز کو سزا دینے یا عذاب دینے کی ممانعت وارد ہوئی ہے، اس لیے  ایسے  آلے کے استعمال کی اجازت ہے، اگر آپ کو اس کے علاوہ کوئی اور اشکال درپیش ہے تو اس کی نشان دہی کرکے جواب معلوم کرلیجیے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200703
تاریخ12-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں