بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شاگرد سے تحفہ لینے کا حکم

سوال

اگر استاد نے شاگرد کو قرآن پڑھایا۔شاگرد نے بغیر استاد کے کہنے کے استاد کو کوئی تحفہ دیا۔تو استاد کو یہ لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر استاذ  کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ نہ ہونے کے باوجود  شاگرد اپنے استاذ کو کوئی تحفہ دیتا ہے، تو  وہ تحفہ استاذ کے لیے جائز ہوگا، بشرطیکہ دینے والا شاگرد بالغ ہو، یا نا بالغ طالب علم کی جانب سے اس کے والدین نے وہ تحفہ دیا ہو، بصورتِ دیگر لینا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144106200690
تاریخ12-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں