اویس نام رکھنا اور اس کا درست تلفظ
سوال
اویس نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا صحیح تلفظ کیا ہے؟
جواب
اویس قرنی جلیل القدر صاحب فضیلت تابعی ہیں، مذکورہ نام رکھنا درست ہے، اس کا درست تلفظ اُوَیس یعنی ہمزہ اور واو زبر کے ساتھ اور یا ساکن بر وزن قریش ہے، انگریزی اسپیلنگ OWAIS ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200664
تاریخ12-02-2020

