بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا وضو کے پانی سے گناہ گرتے دیکھنا کیا ممکن ہے؟

سوال

کچھ لوگ امام اعظم ابوحنیفہ پر  اعتراضات کرتے ہیں کہ امام اعظم نے پانی میں کیسے گناہ  دھلتے ہوئے دیکھے؟

جواب

اہل السنہ و الجماعہ کا اجماعی عقیدہ ہے کہ: "كرامات الأولياء حقّ"   پس امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ یا کسی ولی اللہ کا گناہ جھڑتے ہوئے دیکھ لینا مستبعد نہیں،  خصوصاً جب کہ صحیح احادیث سے وضو کرنے کی وجہ سے گناہوں کا زائل ہونا ، گرنا ثابت ہے۔  جیساکہ صحیح مسلم میں ہے:

"عنْ أبي هريرة رضي الله عنه أنَّ رسولَ اللَّه ﷺ قَالَ: إذَا تَوضَّأَ الْعبْدُ الْمُسْلِم، أَو الْمُؤْمِنُ فغَسلَ وجْههُ خَرَجَ مِنْ وَجْهِهِ كُلُّ خطِيئةٍ نظر إِلَيْهَا بعينهِ مَعَ الْماءِ، أوْ مَعَ آخِر قَطْرِ الْماءِ، فَإِذَا غَسَل يديهِ خَرج مِنْ يديْهِ كُلُّ خَطِيْئَةٍ كانَ بطشتْهَا يداهُ مَعَ الْمَاءِ أَو مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْماءِ، فَإِذَا غسلَ رِجليْهِ خَرجَتْ كُلُّ خَطِيْئَةٍ مشَتْها رِجْلاُه مَعَ الْماءِ أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ حَتَّى يخْرُج نقِياً مِنَ الذُّنُوبِ رواه مسلم". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200659
تاریخ12-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں