جان کے خطرہ کی وجہ سے عارضی مانعِ حمل تدبیر اختیار کرنا
سوال
میرے گھر والی کا ایک بچہ نارمل پیدا ہوا ہے جب کہ پانچ بچے آپریشن کے ذریعے سے پیدا ہوئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مزید آپریشن کی گنجائش نہیں، مریضہ کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تو کیا میرے لیے کنڈم استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں?
جواب
مذکورہ عذر کی بنا پر عارضی مانعِ حمل تدابیر (کنڈوم وغیرہ) اختیارکی جاسکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200633
تاریخ11-02-2020

