رقم محفوظ کرنے اور مستقبل میں بیچنے کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکات کا حکم
سوال
میں فیملی کے ساتھ قطر میں رہتا ہوں، میں اپنی کمائی سے کچھ رقم بچا کر پاکستان میں پلاٹ خریدتا رہتا ہوں؛ تاکہ یہ رقم ضائع نہ ہو جائے اور تاکہ جب ہم مستقل طور پر پاکستان جائیں تو ان کو بیچ کر اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں تو کیا ان پلاٹوں پر زکات ہوگی یا نہیں ?
جواب
صورتِ مسئولہ میں آپ نے جو پلاٹ رقم محفوظ کرنے کے لیے اور مستقبل میں بیچنے کی نیت سے خریدے ہیں وہ تجاری پلاٹ کہلائیں گے اس لیے ان پر زکات واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

