بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پانچ افراد کی طرف سے بطورِ صدقہ ایک بکرا دینے کا حکم

سوال

اگر گھر میں 5 افراد ہیں اور پانچوں کے نام کا ایک بکرا صدقہ دیا جاسکتا ہے?

جواب

جی ہاں!  پانچ افراد کی طرف سے بطورِ صدقہ ایک بکرا دیا جاسکتا ہے۔ تاہم مصائب سے حفاظت یا ان سے نجات کے  لیے صرف بکرے یا خاص رنگ کے بکرے کا صدقہ ضروری سمجھنا یا بلاؤں کے ٹالنے میں اسے مؤثر سمجھنا شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200604
تاریخ10-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں