نماز میں اردو میں دعا کرنا
سوال
اگر فرض نماز میں امام کے پیچھے صرف ہونٹ ہلا کر مقتدی کہہ دے "اللّٰہ مجھے دیکھ رہا ہے" تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ تلفظ کی ادائیگی کی وجہ سے نماز کے دوران غیر عربی میں کلام پایا گیا؛ اس لیے اس کی نماز فاسد ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200561
تاریخ09-02-2020

