مہنگے ہوٹلوں میں کھانا کھانے کا حکم
سوال
مہنگے ہوٹلوں پر کھانا کھانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
جواب
مہنگے ہوٹلوں پر جاکر (حلال اشیاء) کھانا جائز ہے بشرطیکہ نام و نمود اور فخر و مباہات کی نیت نہ ہو اور کھانے کی جگہ میں کسی قسم کی معصیت، منکرات اور غیر شرعی امور پر مشتمل ماحول نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200514
تاریخ08-02-2020

