قرآن کی آیت کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنا
سوال
قرآن کی آیت کو موبائل سے ڈلیٹ کرنا کیسا ہے؟
جواب
قرآنِ پاک کی آیت یا کسی دینی پیغام کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنا جائز ہے، تاہم اگر کسی شخص کے پاس قرآنِ پاک کی کسی آیت پر مشتمل کوئی میسیج آئے تو بہتر یہ ہے کہ کم از کم ایک مرتبہ وہ میسج پڑھ لے، پھر اگر ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ہو تو کردے، تاکہ مکمل طور پر اعراض کی صورت لازم نہ آئے۔ تاہم یہ میسج محفوظ رکھنا، یا اسے آگے بھیجنا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200502
تاریخ08-02-2020

