بغیر خرافات کے سال گرہ منانا
سوال
کیا ہم سال گرہ منا سکتے ہیں؟ اگر زیادہ خرچہ نہ کیا جائے، بس ایک چھوٹا سا ہدیہ اور دعائیں دے دیں گھر کے اندر بغیر کسی فحاشی یا خرافات کے تو کیا اس کی اجازت ہے؟
جواب
اگر کوئی خرافات نہ ہوں اور نہ ہی کفار کی مشابہت مقصود ہو ، بلکہ گھر والے اس مقصد کے لیے اس دن کو یاد رکھیں کہ رب کے حضور اس بات کا شکرادا ہو کہ اللہ تعالیٰ نے عافیت وصحت اور عبادات کی توفیق کے ساتھ زندگی کا ایک سال مکمل فرمایا ہے اور اس کے لیے اگر منکرات سے خالی کوئی تقریب رکھ لیں یا گھر میں بچے کی خوشی کے لیے کچھ بنالیں یا باہر سے لے آئیں تو اس کی گنجائش ہوگی، تاہم اجتناب بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

