جنابت کی حالت میں تلاوت و ذکر اذکار کا حکم
سوال
اگر غسل فرض ہوجائے تو جنابت کی حالت میں وضو کر کے موبائل فون پر قرآن پڑھ سکتے ہیں اور کیا زبان سے ذکر اللہ کر سکتے ہیں؟
جواب
جنابت کی حالت میں جب تک غسل نہ کرلیا جائے تلاوتِ کلام مجید ( قرآن مجید سے، یا موبائل سے یا زبانی) کرنے اجازت نہیں، قرآنِ مجید کے علاوہ ذکر و اَذکار کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200425
تاریخ06-02-2020

