وضو کے دوران ڈاڑھی کے بالوں کا واش بیسن میں گرنا
سوال
وضو کے دوران جو بال ڈاڑھی سے گرتے نظر آتے ہیں واش بیسن میں اٹک جاتے ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟ ظاہر ہے سنتِ نبوی ہے نالی میں نہیں بہنے چاہییں، اگر گر جائیں کوئی حرج تو لازم نہیں آتا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں وضو کے دوران ڈاڑھی کے جو بال چہرا دھوتے ہوئے ٹوٹ کر بیسن کی نالی وغیرہ میں گرجائیں، چوں کہ انہیں نالی میں جانے سے روکنے اور نالی سے نکالنے میں حرج ہے؛ اس لیے یہ معاف ہے، البتہ آسانی اور سہولت ہو تو داڑھی یا سر وغیرہ کے بالوں کو احترام سے زمین میں دفنادیا جائے یا کسی ایسی جگہ ڈال دیا جائے جہاں گندگی نہ ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

