جمہوری نظام میں رہنے والے کے لیے حکم
سوال
اسلام کی رو سے اللہ کے نافذکردہ شرعی قانون سے ہٹ کر مجبوری میں جمہوریت(جو کہ انسان کا بنایا ہوا قانون ہے) کے سائے میں زندگی گزارنے والے کے لیےکیا حکم ہے؟
جواب
رائج پارلیمانی جمہوریت کا مسئلہ انتظامی نوعیت کا مسئلہ ہے، جس کا تعلق ملک چلانے اور اس کے انتظام کرنے سے ہے، اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اسلامی نظام کے نفاذ (اِحیا) کی کوشش کرتا رہے اور جب تک کامیاب نہ ہو تو مجبور ہونے کی وجہ سے معذور سمجھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

