سلام سے قبل سجدہ سہو کر لیا
سوال
اگر امام نے سلام کے بغیر سجدہ سہو کیا تو یہ نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
سجدہ سہو کا حنفیہ کے نزدیک معتبر طریقہ تو یہی ہے کہ سجدہ سہو کرنے سے پہلے دائیں جانب سلام پھیر لیا جائے، تاہم اگر کسی نے سلام سے قبل سجدہ سہو کرلیا تو اب نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وَلَوْ سَجَدَ قَبْلَ السَّلَامِ أَجْزَأَهُ عِنْدَنَا، هَكَذَا رِوَايَةُ الْأُصُولِ". (الْبَابُ الثَّانِي عَشَرَ فِي سُجُودِ السَّهْوِ، ١ / ١٢٥) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

