حقہ پینا
سوال
کیا حقہ پینا جائز ہے؟ خواص میں بھی یہ چیز عام ہوتی جارہی ہے۔
جواب
نفسِ ’’حقہ‘‘ حرام نہیں ہے، وہ حقہ جس میں بدبو ہوتی ہے،اور مضر صحت ہو اس کا پینا مکروہ ہے۔ (فتاوی دارالعلوم دیوبند ج۱۶ ص۱۳۶) خواص کو اس طرح کی اشیاء سے بہرحال اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200307
تاریخ03-02-2020

