فبیحہ (Fabiha) نام رکھنا
سوال
فبیحہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"فبیحہ" مہمل لفظ ہے، اس لیے یہ نام نہ رکھا جائے۔اولاد کے حقوق میں سے ایک بنیادی اور اہم حق یہ ہے کہ والدین ان کا اچھا نام منتخب کریں، کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے اور ان کے والد کے نام کے ساتھ پکارا جائے گا، لہٰذا یا تو اچھے معنٰی والا عربی نام یا بچے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے اور بچیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

