بغیر دوپٹہ کے ذکر کرنا
سوال
عورت کا اپنے ہی گھر میں بغیر اوڑھنی کے ذکرواذکار کرناجائز ہے؟
جواب
جائز ہے، البتہ ادب و احترام کا تقاضا یہ ہے کہ ذکر واذکار کے وقت سر پر اوڑھنی کا اہتمام کیاجائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200293
تاریخ03-02-2020

