حیض کے ایام میں قرآنی آیات کو بطور دعا یا بطور وظیفہ پڑھنے کا حکم
سوال
کیا ایامِ حیض میں قرآنی آیات کا ورد بطورِ وظیفہ یا بطورِ دعاکر سکتے ہیں؟
جواب
عورت کے لیے حیض کے ایام میں اُن قرآنی آیات کو (ہاتھ لگائے بغیر) بطورِ دعا یا بطور وظیفہ پڑھنا جائز ہے جن میں دعا کا معنیٰ ہو، مثلاً آیتِ کریمہ، آیۃ الکرسی، سورہ فاتحہ وغیرہ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200263
تاریخ03-02-2020

