بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا موبائل یا ڈیجیٹل کیمرہ سے تصویر بنوانے کا حکم

سوال

کسی لڑکی کے لیے موبائل یا ڈیجیٹل کیمرہ میں تصاویربنوانا کیسا ہے؟

جواب

موبائل یا ڈیجیٹل کیمرہ سے تصویر بنوانا بھی ایسے ہی ناجائز ہے جس طرح عام کیمرے سے تصویر بنوانا ناجائز ہے، چاہے لڑکی تصویر بنوائے یا لڑکا بنوائے، دونوں ہی ناجائز ہیں، البتہ لڑکی کا تصویر بنوانا بوجہ فتنہ کے زیادہ خطرناک ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144106200261
تاریخ03-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں