بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صابرہ نام رکھنا

سوال

’’صابرہ‘‘ نام رکھنا قرآن و حدیث کی روشنی کیسا ہے؟ میری والدہ محترمہ جو اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئی ہیں، ان کی  محبت میں میں نے اپنی بیٹی کا نام اپنی والدہ محترمہ کے نام پہ رکھا ہے، اب کہیں  سے پتا چلا کہ یہ نام ٹھیک نہیں۔ راہ نمائی فرما کر عنداللہ ماجور ہوں!

جواب

اس نام کا معنی ہے: ’’صبر کرنے والی‘‘۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200223
تاریخ01-02-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں