فری لانسنگ کے ذریعہ رقم کمانا
سوال
فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا کیسا ہے؟ مثلاً کسی کے لیے کوئی لوگو ڈیزائن کرنا یا بزنس کارڈ بنانا یا ویب سائٹس بنانا ۔
جواب
فری لانسنگ کے ذریعہ گرافک ڈیزائننگ یا ویب سائٹس بنا کر بیچنا اور اس سے رقم کمانا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ اس میں جان دار کی تصاویر اور موسیقی وغیرہ ناجائز امور شامل نہ ہوں۔ فقط وا للہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200205
تاریخ01-02-2020

