بیوی نے اپنے شوہر کو بھائی کہہ دیا
سوال
بیوی اگر جان بوجھ کر اپنے شوہر کو کہہ دے کہ :’’آج سے تم میرے بھائی ہو‘‘ تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بیوی کے ایسا کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نکاح بدستور قائم رہے گا، اور میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی اجازت ہوگی۔ بیوی کامذکورہ جملہ کہنا لغو اور بے کار ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200197
تاریخ31-01-2020

