بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 حقوقِ متقدمہ سے کیا مراد ہے؟

سوال

 حقوقِ متقدمہ سے کیا مراد ہوتی ہے؟

جواب

میراث تقسیم کرنے سے پہلے میت کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کی جاتی ہے، اس موقع پر حقوقِ متقدمہ سے مراد یہ ہوتاہے کہ ورثاء کے درمیان ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے میت کی تجہیز  و تکفین کا خرچہ ادا کرنا،  پھر اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو  اسے ادا کرنا، پھر اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو  باقی رہنے والے ترکے کے ایک تہائی حصے سے اسے پورا کرنا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200196
تاریخ31-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں