کنگھی سے ٹوٹے داڑھی کے بالوں کو کیا کرے؟
سوال
بعض اوقات داڑھی کے کچھ بال کنگھی سے ٹوٹ جاتے ہیں یا نکل آتے ہیں، ان کا کیا کرنا چاہیے؟
جواب
داڑھی کے بال انسانی جسم کا حصہ ہونے کی وجہ سے قابلِ احترام ہیں، انہیں کسی جگہ دفنا دینا چاہیے یا کسی پاک صاف جگہ رکھ دینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200186
تاریخ31-01-2020

