بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی چھاتی چوسنا

سوال

اپنی بیوی کی چھاتی چوسنے کے حوالے سے شریعت کیا کہتی ہے اور اگر غلطی سے دودھ اندر چلا جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

شوہر کےلیے اپنی بیوی کے پستان چھونے کی طرح منہ میں لینےکی تو اجازت ہے بشرطیکہ منہ میں دودھ نہ آئے؛ اس لیے  کہ دودھ عورت کےبدن کا جز ہےاوراجزائے انسانی کا استعمال درست نہیں ہے، تاہم اگر بیوی کا دودھ غلطی سے منہ میں چلا جائے تو اسے تھوک دے، پھر تھوک دیا یا پی لیا بہر صورت اس سے نکاح پر اثر نہیں  پڑتا؛ کیوں کہ دودھ پینے کی وجہ سے حرمت تب ثابت ہوتی ہے جب وہ بچپن میں مدتِ رضاعت میں پیا جائے۔  البتہ  عمداً بیوی کا دودھ پینا حرام ہے، اس پر توبہ استغفار لازم ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200164
تاریخ31-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں