مسجد کے فنڈ سے امام صاحب کی تنخواہ دینا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں:
مسجدکے فنڈ سے امام صاحب کی تنخوا دینا کیساہے؟
جواب
مسجد کا فنڈ مسجد کی ضروریات کے لیے ہے، اور مسجد کی اولین ضرورت کسی اچھے امام کا تقرر ہے، لہذا اس فنڈ میں سے امام کی تنخواہ ادا کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200138
تاریخ30-01-2020

