بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا گھر میں جماعت کروانا

سوال

 گھر میں خاوند بطورِ امام اور بیوی مقتدی بن کر نماز پڑھ سکتے  ہیں؟

جواب

جی پڑھ  سکتے ہیں، البتہ  مرد کے لیے بلاعذرِ شرعی مسجد  کی فرض نماز کی جماعت چھوڑ کر گھر میں  پڑھنا درست نہیں ہے، البتہ  اگر کبھی مسجد  کی جماعت فوت ہوجائے تو  شوہر گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ جماعت کرسکتا ہے، ایسی صورت میں بیوی ساتھ کھڑی نہیں ہوگی، بلکہ  پیچھے کھڑی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200132
تاریخ30-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں