کیا وعدہ توڑنے پر کفارہ آئےگا؟
سوال
دو آدمیوں نے کوئی چیز (کھانے) کی خریدی تو باتو ں باتوں میں ایک نے کہا کہ میں نہیں کھاتا، دوسرے نے وعدہ اس سے لیا یعنی کہ یہ وعدہ کرو کہ میں یہ نہیں کھاتا تو اگر اس کے بعد کھاۓ تو کیا حکم ہے؟ یہ قسم کے زمرے آتاہے یا نہیں؟ یہ حانث ہوگا جب کہ اس نے وعدہ بھی کیا نہ کھانے کا؟
جواب
صورت مسئولہ میں کھانا نہ کھانے کا وعدہ توڑنا قسم کے زمرے میں نہیں آتا، تاہم بلا عذر وعدہ خلافی کرنا مناسب نہیں۔
قسم اور وعدہ میں فرق کے لیے جامعہ کا فتوی یہاں ملاحظہ کریں :
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

