بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آزاد کردو کے جواب میں کردیا کہنا

سوال

 کسی کو بیوی نے کہا کہ ’’مجھے آزاد کردے‘‘ میسج کے ذریعہ شوہر نے میسج میں لکھ دیا’’ کردیا‘‘،  کیا طلاق واقع ہوگئی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک طلاقِ بائن واقع ہوگئی ہے اور نکاح ختم ہوگیا ہے، اگر میاں بیوی باہمی رضامندی سے دوبارہ ازدواجی حیثیت سے ساتھ رہنا چاہیں تو باقاعدہ نئے مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں، اس صورت میں آئندہ شوہر کو  صرف دو طلاق کا حق حاصل ہوگا۔

نیز واضح رہے کہ یہ حکم اس صورت میں ہے کہ شوہر نے اس سے پہلے کوئی طلاق نہ دی ہو ، اگر اس سے پہلے کوئی طلاق دی ہو تو  تجدیدِ نکاح سے پہلے دوبارہ معلوم کرلیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200110
تاریخ29-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں