لڑکیوں کو پڑھانے والے شخص کی امامت
سوال
اسکول میں لڑکیوں کو آمنے سامنے بغیر حجاب کے پڑھانے والے استاد کی مستقل امامت جائز ہے کہ نہیں؟ایسے شخص کو امام بنانا کیسا ہے؟
جواب
اگر بالغ بچیوں کی یہ تعلیم پردہ کے اہتمام کے بغیر مخلوط ماحول میں دی جاتی ہو تو نامحرم عورتوں سے میل جول رکھنے والے ایسے امام کی امامت مکروہ ہے، کراہت کے ساتھ اس کی اقتدا میں ادا کی جانے والی نماز ہوجائے گی، لیکن ایسے شخص کو مستقل امام نہ بنایا جائے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144106200093
تاریخ29-01-2020

