بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ویڈیو کال کے ذریعہ نکاح کا حکم

سوال

نکاح میں آن لائن ویڈیو کال کے ذریعے ایجاب وقبول ہوجاتاہے جب کہ گواہ ,وکیل اور ولی سب موجود ہوں اورموکل خود ویڈیو کال میں ایجاب وقبول کررہا ہے؟

جواب

ویڈیو کال کے ذریعہ ایجاب و قبول کرنے سے شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ البتہ اگر کال پر کسی شخص کو ایجاب یا قبول کا وکیل بنا دیا جائے اور وہ وکیل اُس کی طرف سے دوسری مجلس میں ایجاب یا قبول کرلے اور ایجاب و قبول اور گواہان سب ایک ہی مجلس میں ہوں تو ایسی صورت میں نکاح جائز ہو گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 268):

"(ومنها) سماع الشاهدين كلامهما معاً، هكذا في فتح القدير". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144106200056
تاریخ28-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں