استخارہ کے ذریعہ کسی جگہ شادی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلوم کرنا
سوال
کیا آپ مجھے استخارہ کر کے بتا سکتے ہیں کہ میری جو پسند ہے اس سے میری شادی ہوگی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ ’’استخارہ‘‘ کے معنی کسی معاملہ میں اللہ سے خیر طلب کرنے کے ہیں، استخارہ ایک مسنون عمل ہے، جس میں دو رکعت ادا کرکے مخصوص دعا پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے کسی بھی جائز معاملے میں خیر کی طلب اور برائی سے بچنے کی دعا کی جاتی ہے۔ استخارہ کے ذریعہ سے یہ معلوم نہیں کیا جا سکتا ہے کہ فلاں جگہ شادی ہوگی یا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
استخارہ کے تفصلی طریقے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

